Live Updates

سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی بلوں کی معافی، وزیرتوانائی اویس لغاری کا وزیراعظم سے اظہار تشکر

ہفتہ 13 ستمبر 2025 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے بجلی بل معاف کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں اویس لغاری نے کہا کہ وزیراعظم نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں اگست کے بجلی بل معاف کر دیئے ہیں ،وزیر اعظم کے بروقت اور عوام دوست فیصلے پر شکر گزار ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پاور ڈویژن اس پر فوری عملدرآمد یقینی بنائے گا جبکہ جمع شدہ رقوم واپس ہوں گی۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات