بھارت،تریپورہ میں بھارتی پیراملٹری بی ایس ایف اہلکاکی پراسرار موت

ہفتہ 13 ستمبر 2025 22:10

اگرتھلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2025ء) بھارت کی شمال مشرقی ریاست تریپورہ میں بھارتی پیراملٹری بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف)کا ایک اہلکارپراسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت 35سالہ لالو مرمو کے نام سے ہوئی ہے جو سبروم سب ڈویژن کی چٹا باڑی سرحدی چوکی کے قریب مردہ پایا گیا۔

(جاری ہے)

سبروم سب ڈویژنل اسپتال کے ڈاکٹرپریتم داس کے مطابق بی ایس ایف اہلکارکو اسپتال میں مردہ حالت میں لایاگیا۔موت کی اصل وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے اور اس کی موت کی وجہ جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا۔اس سے قبل یکم ستمبر 2025 کو بارڈر سیکیورٹی فورس کے ایک اہلکار اوگرا رام نے جو بھارت-بنگلہ دیش سرحد پر تعینات تھا، جنوبی تریپورہ کے سبروم سب ڈویژن میں میروپارہ سرحدی چوکی پر اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی تھی۔