نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلی فونک رابطہ

اتوار 14 ستمبر 2025 00:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلی فونک رابطہ ،دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاک۔امریکہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور حالیہ علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔