Live Updates

پیغام پاکستان کے متفقہ ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کیا جائے، مولانا زاہد محمود قاسمی

میڈیا پر ایسا کوئی بھی پروگرام نہ چلایا جائے جو فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے کا سبب بنے مرکزی علما کونسل پیغام پاکستان کو عوام الناس میں پھیلانے کے تسلسل کو جاری رکھے گی

اتوار 14 ستمبر 2025 10:55

مکو آ نہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء)چیئرمین مرکزی علما کونسل پاکستان صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی نے کہا ہے کہ پیغام پاکستان کے متفقہ ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کیا جائے۔ تمام شہریوں کا یہ فرض ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور کو تسلیم کریں۔ریاست پاکستان کی عزت و تکریم کو یقینی بنائیں اور ہر حال میں ملک و ملت سے اپنی وفا داری کے حلف کو نبھائیں۔

کسی فرد کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ مسلح افواج و دیگر سیکورٹی کے اداروں کے خلاف حملے کرے۔ میڈیا پر ایسا کوئی پروگرام نہ چلایا جائے جو فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے کا سبب بنے اور پاکستان کی اسلامی شناخت کو مجروح کرے ۔ضابطہ اخلاق کی ہر شق پر عمل درآمد ضروری ہے۔ ریاست کے خلاف مسلح محاز آرائی دہشت گردی کی تمام صورتیں جن کا ہمارے ملک کو سامنا ہے۔

(جاری ہے)

اسلامی شریعت کی رو سے ممنوع اور حرام ہیں۔ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچانے کیلئے درکار تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔کالا باغ ڈیم سمیت ملک میںنئے ڈیم بنائے جائیں۔پیغام رحم للعالمین ﷺ و پیغام پاکستان کانفرنس، جامع مسجد خدیج الکبری شہباز ٹان، فیصل آباد میں زیر صدارت چیئرمین مرکزی علما کونسل پاکستان صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی منعقد ہوئی۔

جس میںمیاں محمد طیب ایڈووکیٹ، علامہ حفیظ الرحمن کشمیری، مولانا اعظم فاروق، مولانا عابد فاروقی،مولانا کرم داد حذیفی، مولانا محمد نعیم طلحہ، حافظ محمد عثمان، قاری محمد سعید مدنی،پروفیسر خلیل احمد،مولانا محمد سلیم طاہر،قاری حبیب اللہ معاویہ، قاری عبدالرشید، مولانا خورشید احمد مدنی،ھافظ محمد مونس داد، صاحبزادہ حسین احمد قاسمی نے شرکت کی۔

چیئرمین مرکزی علما کونسل پاکستان صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی نے پیغام رحم للعالمین ﷺو پیغام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل سیرت نبویﷺ کا مطالعہ کرے۔ حکومت سیرت نبوی ؓ کو لازمی نصاب کا حصہ بنائے۔نوجوان نسل سیرت النبیﷺ سے رہنمائی حاصل کرے اور سوشل میڈیا سمیت جدید ذرائع ابلاغ کو مثبت انداز میں استعمال کرنا سیکھے۔تعلیمی درس گاہوں میں اساتذہ کرام نبی کریمﷺ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے نئی نسل کی کردار سازی کریں۔ امن ، محبت اور رواداری کو فروغ دیں۔صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ مرکزی علما کونسل پیغام پاکستان کو عوام الناس میں پھیلانے کے تسلسل کو جاری رکھے گی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات