Live Updates

مولانا فضل الرحمان اور جے یو آئی مظلوموں کے حق میں اپنا کردار ادا کررہی ہے، ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن

جے یو آئی حقیقی جمہوریت کی بحالی، مظلوم کے حق میں آواز و سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے کوشاں ہے

اتوار 14 ستمبر 2025 12:40

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء)جے یو آئی کے مرکزی راہنما و سابق صوبائی امیر ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن نے کہا ہے کہ جے یو آئی قائد ملت اسلامیہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ، ختم نبوت، ناموس صحابہ و اہل بیت اور اسلامی شعائر کے تحفظ کے لئے میدان عمل میں موجود ہے اور حقیقی جمہوریت کی بحالی، مظلوم کے حق میں آواز و سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے کوشاں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارلعلوم خدام الدین سلیم خان میں سابق صوبائی راہنما جے یو آئی، معروف صحافی و ویلاگر حافظ ہارون الرشید سے ملاقات کے موقع پر کیا جہاں ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن انہیں بیرون ملک تبلیغی دورہ سے واپسی اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد دینے کے لئے آئے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مولانا حلیم الرحمن مولانا تیمور ، اور مولانا طاہر رشید بھی ان کے ہمراہ تھیجبکہ نائب مہتمم دارلعلوم خدام الدین سلیم خان اور راہنما جے یو آئی ضلع اٹک حافظ مولانا عبدالرشید بھی موجود تھی- ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن نے کہا کہ جمعیت علما اسلام اسلام کی سربلندی اور مظلوم کے حق میں ظلم کے خلاف آواز اٹھاتی آرہی ہے آج غزہ میں اسرائیل جو عالمی دہشت گرد امریکہ کی ایما پر ان مظلوموں کا محاصرہ کئے ہوئے ہے اور مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کردیا ہے کے خلاف مولانا فضل الرحمان اور جے یو آئی مظلوموں کے حق میں اپنا کردار ادا کررہی ہی- انہوں نے کہا کہ چاہئے تو یہ تھا کہ پوری مسلم دنیا کے حکمران اس پر بولتے، لائحہ عمل دیتے، مشترکہ اور متفقہ طور پر عملی قدم اٹھاتے تو آج یہ نوبت نہ آتی کہ بدمست ہاتھی کی طرح اسرائیل کبھی ایران کبھی یمن اور کبھی قطر پر حملہ آور ہورہا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہی- قاری عتیق الرحمن نے کہا کہ جے یو آئی ہر محاذ پر مصروف عمل ہے حالیہ سیلاب میں جے یو آئی عملی طور پر متاثرین کی بحالی کے لئے کوشاں ہے انہوں نے اس حوالے سے مفتی فضل غفور اور جے یو آئی کے پی کے کا بطور خاص ذکر کیا ، ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن اور حافظ ہارون الرشید کے مابین ملاقات میں ملکی، جماعتی اور علاقائی سیاست پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ حافظ ھارون الرشید نے سفر حرمین کے خوبصورت واقعات بھی سنائے اور برطانیہ کے تبلیغی دورہ کی مختصر روداد بھی بتائی اور ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن اور دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات