ایچ پی وی ویکسینیشن کیلئے سرکاری، نجی گرلز اسکولز اور مدارس کی لسٹ فائنل

ملکی تاریخ کی پہلی قومی انسداد سرویکل کینسر مہم پنجاب، سندھ، اسلام آباد، آزاد کشمیر میں چلے گی،آغاز آج سے ہو گا

اتوار 14 ستمبر 2025 13:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء)بچیوں کو سرویکل کینسر سے بچاuwکی قومی مہم کی تیاریاں مکمل کرلی گئی، مہم کیلئے سرکاری، نجی گرلز اسکولز اور مدارس کی لسٹ فائنل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ کی پہلی قومی انسداد سرویکل کینسر مہم کا آغاز آج(پیر)سے ہو گا، انسداد سرویکل کینسر مہم پنجاب، سندھ، اسلام آباد، آزاد کشمیر میں چلے گی۔

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر، وفاق، صوبوں کو ایچ پی وی ویکسین، سرنجز فراہم کر دی گئیں، انسداد سروایکل کینسر ویکسینیشن مہم 15 سے 27 ستمبر تک چلے گی۔پنجاب 88 لاکھ ایچ پی وی ویکسین، سندھ میں 4 ملین ڈوزز بھجوائی ہیں، آزادکشمیر حکومت کو 3 لاکھ 49 ہزار ایچ پی وی ویکسین ڈوزز دی گئی ہیں، اسلام آباد محکمہ صحت کو 1 لاکھ 52 ہزار ایچ پی وی ویکسین ڈوز دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

مہم کے دوران 1 کروڑ 30 لاکھ بچیوں کو ایچ پی وی ویکسین لگائی جائے گی، نو تا 14 سالہ بچیوں کو ایچ پی وی ویکسین کی ایک ڈوز لگائی جائے گی، ایچ پی وی ویکسین سرکاری، نجی گرلز اسکولز، مدارس میں دستیاب ہو گی۔زرائع کا بتانا ہے کہ فکسڈ سائٹ، کمیونٹی سنٹرز ، موبائل یونٹس پر ایچ پی وی ویکسین دستیاب ہوگی، پاکستان کو 10 ارب کی ایچ پی وی ویکسین، سرنجز گاوی نے فراہم کی ہیں، پاکستان میں سرویکل کینسر سے بچاو کی ویکسینیشن تین فیز میں ہو گی۔

خیبرپختونخوا میں ایچ پی وی ویکسینیشن 2026 میں ہوگی، 2027 میں بلوچستان، گلگت بلتستان میں ایچ پی وی کی ویکسینیشن ہوگی، گاوی پاکستان کو تین فیز کیلئے مفت ایچ پی وی ویکسین فراہم کرے گا۔پاکستان ایچ پی وی ویکسین کو جلد روٹین ایمونائزیشن کا حصہ بنائے گا، ایچ پی وی ویکسین توسیع پروگرام حفاظتی ٹیکہ جات میں شامل ہو گی، انسداد سرویکل کینسر ویکسین روٹین ایمونائزیشن کا حصہ بنے گی۔روٹین ایمونائزیشن میں 9 سال تک بچیوں کی ایچ پی وی ویکسینیشن ہو گی، حکومت روٹین ایمونائزیشن کیلئے ایچ پی وی ویکسین کی خریداری کرے گی۔