Live Updates

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر متاثرین کو فیلڈ ہسپتالوں اور کلینک آن بوٹس اور موبائل ہسپتالوں کی مثالی میڈیکل سروسز نے بہترین ریلیف مہیا کیا، صوبائی وزیر ہیلتھ

اتوار 14 ستمبر 2025 15:30

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) صوبائی وزیر ہیلتھ اینڈ پاپولیشن خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت دریائے راوی اور ستلج میں سیلاب متاثرین کے لیے اقدامات بارے صحافیوں سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ، صوبائی وزیر نے دریائے ستلج میں اٹاری کے مقام پر فلڈ ریلیف کیمپ میں متاثرین کو دستیاب سہولیات کا جائزہ بھی لیا، اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری افتخار حسین چھچھر، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید، ڈی پی او راشد ہدایت سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فواد افتخار سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے، سیلاب متاثرین سے دیگر سہولیات کے ساتھ ساتھ میڈیکل سروسز کی فراہمی بارے بھی استفسار کیا، صوبائی وزیر ہیلتھ اینڈ پاپولیشن خواجہ عمران نذیر نے ہیلتھ کیمپ میں مریضوں کو کوالٹی سروسز فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں اورمحکمہ ہیلتھ کے افسران کو تمام امور کی تواتر سے مانیٹرنگ کے احکامات دیے، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے سیلاب متاثرین کے لیے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی، متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن اور فلڈ ریلیف کیمپس میں متاثرین کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی بارے آگاہ کیا گیا، صوبائی وزیر نے دریاؤں میں سیلاب سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات پر ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی کاوشوں کی تعریف کی،صوبائی وزیر ہیلتھ اینڈ پاپولیشن خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب سے نمٹنے کے لیے انتظامات کا جائزہ لینے آیا ہوں، پنجاب کی عوام کو تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، سیلاب کے دوران متاثرہ علاقوں سے لوگوں کے محفوظ انخلاء کو یقینی بنایا گیا، فلڈ ریلیف کیمپس میں بنیادی سہولیات سمیت کوالٹی میڈیکل سروسز فراہم کی گئیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر متاثرین کو فیلڈ ہسپتالوں اور کلینک آن بوٹس اور موبائل ہسپتالوں کی مثالی میڈیکل سروسز نے بہترین ریلیف مہیا کیا، انتظامیہ، ریسکیو، ہیلتھ اداروں کے شانہ بشانہ پاک فوج نے ریلیف کاروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، مشکل حالات میں ریلیف کے بھرپور اقدامات کو اجاگر کرنے پر میڈیا کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پنجاب بھر میں سیلابی صورتحال کے دوران 956 فلڈ ریلیف کیمپس قائم کیے گئے، 23 مقامات پر کلینک ان وہیلز اور 29 کلینک ان بورڈز کی سروس فراہم کی گئی، 6 لاکھ 32 ہزار 605 مریضوں مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں، سانپ کے کاٹنے کے 124 کیسز میں سے بروقت علاج سے کسی ایک مریض کی موت واقع نہیں ہوئی، 423 حاملہ خواتین کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں، صوبائی وزیر نے کہا کہ اوکاڑہ کی میڈیکل ٹیم کے متاثرین لائف سیونگ ڈرگز پیک کو پنجاب بھر میں بھی متعارف کروایا جائے گا، مشترکہ کاوشوں سے عوامی ریلیف کے لیے بہترین انداز میں پرفارم کیا، اوکاڑہ کے سرکاری ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں، ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال میں سابقہ دور کی 15 ڈائلسز میں مشینوں کی فراہمی کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات