Live Updates

مشکل کی گھڑی میں ہمیں مل جل کر سیلاب متاثرین کا ساتھ دینا ہوگا، مولانا عبد الحق ثانی

اسرائیل امت مسلمہ کیلئے خطرہ بن رہا ہے ،تمام عالم اسلام موجودہ وقت میں اتحاد کا مظاہرہ کریں ، سربراہ جمعیت علمائے اسلام (س)

اتوار 14 ستمبر 2025 17:05

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء) جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا عبدالحق ثانی نے کہا ہے کہ ملک اس وقت سیلاب کی لپیٹ میں ہے ،مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں مل جل کر سیلاب متاثرین کا ساتھ دینا ہوگا، اسرائیل امت مسلمہ کیلئے خطرہ بن رہا ہے ،تمام عالم اسلام موجودہ وقت میں اتحاد کا مظاہرہ کریں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے ای بلاک میں مولانا شاہد اقبال کے گھر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مولانا لطف اللہ ، مولاناطاہر اقبال اورجمعیت کے عہدیداران وکارکنان کی کثیر تعداد بھی موجودتھی ۔

انہوںنے کہاکہ بلوچستان اور کے پی کے اس وقت دہشت گردوں کے نرغے میں ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ قبائل کے ساتھ جرگہ سسٹم اور مذاکرات کے زریعے معاملے میں نرمی لائی جائے ۔ انہوںنے کہاکہ پوری قوم کیساتھ ملکر دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے ۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات