ٹ* پاکستان ڈیموکریسی انڈیکس کے 10 بدترین ممالک میں شامل ہے، وائٹ پیپر

۳جمہوریت کی صورت میں طاقتور اشرافیہ کا گٹھ جوڑ ہے، میڈیا مسلسل دباؤ کا شکار، صحافیوں کو مقدمات کا سامنا ہے ٹ*فیک نیوز واچ ڈاگ کا جمہوریت کے عالمی دن کے حوالے سے وائٹ پیپر جاری ٴ پاکستان میں خواتین سیاسی کارکنان کو ہراساں کرنے کے لاتعداد واقعات رپورٹ ہوئے، ہیومن رائٹس واچ

اتوار 14 ستمبر 2025 18:00

/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2025ء)پاکستان میں جمہوریت کی صورت میں طاقتور اشرافیہ کا گٹھ جوڑ ہے، میڈیا مسلسل دباؤ کا شکار، صحافیوں کو مقدمات کا سامنا ہے، پاکستان ڈیموکریسی انڈیکس کے 10 بدترین ممالک میں شامل ہے، ایوان میں نمائشی بحث و مباحثہ عوامی مسائل کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔فیک نیوز واچ ڈاگ کا جمہوریت کے عالمی دن کے حوالے سے وائٹ پیپر جاری کیا گیا ہے جس میں پاکستان میں اداروں کی سیاست میں مداخلت رہی سہی جمہوریت کے لیے بڑا خطرہ قرار دیاگیا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج پیر کو عالمی یوم جمہوریت منایا جائے گا۔وائٹ پیپر میں پاکستان میں نظام جمہوریت کا جائزہ، تجاویز پیش کی گئیں۔فیک نیوز واچ ڈاگ کی رپورٹ میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، مصر اور نیپال کا موازنہ بھی کیا گیا۔

(جاری ہے)

نشریاتی اداروں، عالمی آرگنائزیشن اور صحافتی تنظیموں کی جمہوریت کے حوالے سے رپورٹس بھی وائٹ پیپر کا حصہ ہیں۔

وائٹ پیپرکے مطابق پاکستان میں جمہوریت کی صورت میں طاقتور اشرافیہ کا گٹھ جوڑ ہے، پاکستان میں میڈیا مسلسل دباؤ کا شکار، صحافیوں کو مقدمات کا سامنا ہے، پاکستان ڈیموکریسی انڈیکس کے 10 بدترین ممالک میں شامل ہے، ایوان میں نمائشی بحث و مباحثہ عوامی مسائل کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔ وائٹ پیپرمیںپاکستان میں اداروں کی سیاست میں مداخلت رہی سہی جمہوریت کے لیے بڑا خطرہ قرار دیاگیاہے اور کہا گیا ہے کہ ہیومن رائٹس واچ کے مطابق پاکستان میں خواتین سیاسی کارکنان کو ہراساں کرنے کے لاتعداد واقعات رپورٹ ہوئے۔

وائٹ پیپرکے مطابق پاکستان میں آزادی اظہار رائے کی بحالی تک جمہوریت کو کوئی مستقبل نہیں۔قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کی پاسداری جمہوریت بچانے کا واحد راستہ قراردیا گیا ہے ۔فیک نیوز واچ ڈاگ کے مطابق ہمسایہ ملک بھارت میں جمہوریت ''انتخابی آمریت'' کی ہی ایک شکل ہے، انڈیا کا دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعوی ایک مزاحیہ جملے کے سوا کچھ نہیں، بنگلہ دیش میں کمزور عدالتی نظام، اپوزیشن پر کڑی نگرانی اور اظہار رائے میں رکاوٹیں حقیقی جمہوریت کی راہ میں حائل ہیں،مصر میں آزادی اظہار رائے اور قانون کی حکمرانی تاریخ کی بدترین شکل اختیار کر چکی ہیں، نیپال میں جمہوریت نازک لیکن بظاہر عملی صورت میں موجود ہے،جمہوریت کی بحالی کے لیے سیاسی خاندانوں کا ''باری سسٹم'' ختم کرنے کی ضرورت ہے،ملک میں بلا تفریق احتساب کا نظام جمہوریت روایات کی بحالی میں معاون ثابت ہوگا،بیوروکریسی کو عام شہری کے سامنے جوابدے بنانے سے نظام میں بہتری ممکن ہے،، فیک نیوز واچ ڈاگ کے مطابق پاکستان میں انتخابات میں شفافیت کے بغیر جمہوریت کا عالمی دن بے معنی ہے۔