سپیکر قومی اسمبلی کا لکی مروت اور بنوں میں 31 بھارتی سپانسرڈ خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

پیر 15 ستمبر 2025 15:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لکی مروت اور بنوں میں 31 بھارتی سپانسرڈ خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی جرات مندانہ کارروائیاں قابل ستائش ہیں، بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے قوم متحد ہے، سکیورٹی فورسز، دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کیلئے پر عزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی قربانیاں پاکستان کے امن کی ضمانت ہیں، بہادر افواج مادر وطن کی سالمیت کی محافظ ہیں، پارلیمنٹ اور قوم دہشت گردی کے خلاف فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پاکستانی عوام اپنی مسلح افواج پر فخر کرتی ہے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔