میئر کراچی اور ٹان انتظامیہ کی نا ہلی سے کراچی کے عوام بیزار ہو چکے ہیں، کراچی آرگنائزنگ کمیٹی ایم پی پی

پیر 15 ستمبر 2025 16:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)ایم پی پی(میری پہچان پاکستان)کراچی آرگنائزنگ کمیٹی نے اتوار سے سڑکوں کی تعمیر شروع نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میئر کراچی اور ٹان انتظامیہ کی نا ہلی سے کراچی کے عوام بیزار ہو چکے ہیں۔ میئر اور جماعت اسلامی کے چیئرمین پریس کانفرنس کے بجائے سڑکوں کی تعمیر کریں۔

کے ایم سی اور ٹی ایم سیز نکاسی آب، سیوریج کے پانی اور بنیادی مسائل کو حل کریں۔

(جاری ہے)

شہر کی سڑکیں گاڑیوں کے چلانے کے قابل نہیں۔ گھنٹوں ٹریفک کے رش سے عوام ذہنی مریض بن رہے ہیں۔ سیاست کے بجائے خدمت کریں۔ زمینوں پر قبضے رکوائیں۔ انکے سہولت کار نہ بنیں۔ کراچی لاوارث شہر نہیں۔ ایم کیو ایم کے نمائندوں کو جو فنڈز ملے ہیں وہ کراچی پر لگا کر عوام کے زخموں پر نمک رکھیں۔ ہمارے نمائندے اپنی مدد آپ کے تحت گڈھے بھر رہے ہیں کیا لوکل گورنمنٹ ادارے بند ہو گئے ہیں۔ ہم وزیر اعلی سندھ اور میئر کراچی سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔