ای خدمت مرکز سرگودہا شہریوں کو مختلف سہولیات فراہم کرتا ہے،منیجر ثاقب حسن

بدھ 17 ستمبر 2025 14:59

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) منیجرای خدمت مرکزسرگودہا ثاقب حسن نے کہا ہے کہ ای خدمت مرکز ایک ایسا ادارہ ہے جو بغیر کسی واسطے یا ایجنٹ کے شہریوں کو مختلف سہولیات فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ریڈیو پاکستان کے پروگرام ’’شاہین سرگودہا‘‘ میں شرکت کے دوران ای خدمت مرکزسرگودہا کے قیام کی اہمیت اور کارکردگی کے حوالے سے معلوماتی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ای خدمت مرکز شہریوں کو پیدائش سرٹیفکیٹ ، ب فارم ، ڈومیسائل سرٹیفکیٹ ، کمپیوٹرائزڈ نکاح نامہ ،جائیداد کی فرد و نقشہ جات، ڈرائیونگ لائسنس و رجسٹریشن ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور قومی شناختی کارڈ کے حصول میں سہولت فراہم کرتا ہے۔

اُنہوں نے بذریعہ لائیو فون کالز لوگوں کے سوالات کے جوابات دیئے اور اُن کے مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات کرنے کی یقین دہائی کرائی۔ اُنہوں نے درج بالا خدمات کے حصول کے لئے پنجاب حکومت کی حال ہی میں شروع ہونے والی سکیم’’مریم کی دستک ‘‘سے متعلق بھی سامعین کو آگاہی فراہم کی اور گھر بیٹھے اس سہولت سے مستفید ہونے کے طریقہ کار سے متعلق گفتگو کی۔