Live Updates

ضلع ٹھٹھہ میں آٹا، گھی ، تیل و چینی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

جمعرات 18 ستمبر 2025 17:52

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)ضلع ٹھٹھہ میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا، آٹا، گھی، تیل و چینی کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ایک طرف بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچائی ہے تو دوسری جانب مہنگائی اپنے عروج پر ہے، منافع خور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ساحلی شہر میرپورساکرو میں مختیار کار کئی ماہ تک آفس سے غیر حاضر ہیں اور عوام کو منافع خوروں کے رحم کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

ضلع میں آٹا، گھی ، تیل اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے، آٹا 130 روپے کلو جب کہ ایک من پر 1200 سے 1400 روپے تک کا اضافہ ہو گیا ہے۔میرپور ساکرو کے شہریوں اور مکینوں نے منافع خوروں کی جانب سے خود ساختہ مہنگائی پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور مختار کار میرپور ساکرو پر پابندی لگانے کا مطالبہ بھی کیا ہے
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات