قائد اعظم کی برسی کی مناسبت سے بین الشعبہ جاتی تقریری مقابلہ

ْقائد اعظم اکادمی کے تقریری مقابلہ میں طلبہ نے اردو و سندھی زبانوں میں فکر انگیز خطاب کیا

جمعرات 18 ستمبر 2025 17:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)قائد اعظم اکادمی قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن حکومت پاکستان کے زیر اہتمام قائد اعظم محمد علی جناح کی 77ویں برسی کے سلسلے کی مناسبت سے دوسرا پروگرام بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے تعاون سے یونیورسٹی کے آڈیو ویژل ہال میں بین الشعبہ جاتی تقریری اردو اور سندھی زبانوں میں مقابلہ قائد کے سنہری اصول کے موضوع پر منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی شہید بینظیر بھٹو دیوان یونیورسٹی کورنگی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اورنگ زیب خان تھے جبکہ وی سی بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی پروفیسر سید حسین مہدی نے صدارت کی تقریب تقریری مقابلہ میں مقررین نے قائد اعظم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور قائد کے سنہرے اصول پر عمل کرنے کا عزم کیا مہمان خصوصی ڈاکٹر اورنگزیب خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی تقریری مقابلے کی تقریبات سے طلبہ کو بحث و مباحثے کی دنیا میں آنے کی ترغیب ملتی ہے ایسی تقریبات ہوتی رہنا چاہیے انہوں نے طلبہ کی کوششوں کی تعریف بھی کی قائد اعظم اکادمی کے روح رواں اور تقریب کے میزبان زاہد حسین ابڑو نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور قائد کی شخصیت مشن اور ان کے سفر آزادی کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے نوجوانوں کی تقریبات کے انعقاد میں قائد اعظم اکادمی کے انتظامات کا ذکر کیا تقریر کے موضوع پر طلبہ و طالبات نے اردو اور سندھی زبانوں میں اپنے فکر انگیز اور بصیرت افروز خطبات پیش کیے اور جیوری سے داد وصول کی تقریب کا اختتام طلبہ میں سرٹیفیکٹ کی تقسیم کے ساتھ ساتھ ٹاپ تھری جیتنے والوں کے لیے نقد انعامات و شیلڈ کے ساتھ ہوا اسی طرح سے مہمان خصوصی و مقررین کو اجرک کے تحفے اور شیلڈ بھی پیش کی گئیں آخر میں پروفیسر سید حسین مہدی نے اظہار تشکر کرتے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کی مقررین میں پروفیسر عبد الرحیم و دیگر شامل تھے۔