وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے میو ہسپتال میں پاکستان کے پہلے سرکاری کو - ابلیشن سنٹر افتتاح کر دیا

جمعرات 18 ستمبر 2025 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے میو ہسپتال میں پاکستان کے پہلے سرکاری کو - ابلیشن سنٹر افتتاح کر دیا۔ وزیراعلی نے میو ہسپتال میں سرجیکل وارڈ میں پہلی کو- ابلیشن مشین کا معائنہ کیا۔ مریم نواز نے پنجاب میں 5مزید کو۔ابلیشن مشینیں منگوانے کا حکم دیا اور ڈاکٹراور سٹاف کا پول قائم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلی نے کو-ابلیشن کیلئے ماسٹر ٹرینرز کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے پہلے کو- ابلیشن سنٹرکے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف سے ملاقات کی اور شاباش دی۔وزیراعلی نے کو- ابلیشن ٹریٹمنٹ کیلئے جانے والے کینسر کے مریضوں سے بات چیت بھی کی۔ سینئر ریڈیالوجسٹ ڈاکٹرشہزاد کریم بھٹی نے وزیراعلی مریم نواز کو-ابلیشن مشین کی ورکنگ کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کو- ابلیشن مشین پر کینسر سیل کولیکوڈ نائٹروجن کے ذریعے منفی198ڈگری تک فریز کرکے ڈیڈ کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

دوسرے مرحلے میں کو-ابلیشن مشین کے ذریعے کینسر سیل کو 83ڈگری تک ہیٹ اپ کرکے ختم کیا جاتا ہے۔ 60سے 120منٹ کے آپریشن کے بعد مریض چند ہی گھنٹوں میں چلنے پھرنے کے قابل ہوتا ہے۔ کو- ابلیشن مشین پر ایک مریض کے علاج میں تقریبا16 لاکھ روپے خرچ ہوتے ہیں۔ کو- ابلیشن مشین کے ذریعے جگر، پھیپھڑے اور بریسٹ کینسر کا ابتدائی طور علاج کیا جارہا ہے۔انہوں نے کو- ابلیشن ٹریٹمنٹ کے بعد صحت یاب ہونے والے پہلے5 مریضوں سے ملاقات کی۔

رانا محمد اصغر اور دیگر مریضوں نے وزیراعلی کا شکریہ ادا کیا اور انہیں محسن قرار دیا۔ رانا محمد اصغر کے جگر میں موجود کینسر کو- ابلیشن مشین کے ذریعے ٹریٹ کیا گیا۔ رانا محمد اصغر ،محمد اکرم، مس پروین اور اقبال بانو کو- ابلیشن کے ذریعے کینسر ٹریٹمنٹ کرانے والے پہلے5مریضوں میں شامل تھے۔ رانا محمد اصغر کو ۔ابلیشن ٹریٹمنٹ کے ذریعے جگر پرپیچیدہ کینسر سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

محمد اکرم کے پھیپھڑوں میں ٹیومر کا کو- ابلیشن ٹریٹمنٹ کے ذریعے علاج کیا گیا۔ کینسر کے مریضوں نے وزیراعلی کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مریم نواز نے جو کہا کرکے دکھایا۔ سینئرانٹر وینشنل ریڈیالوجسٹ ڈاکٹر شہزادکریم بھٹی بائیو انجینئر اور ٹیکنیشن چین سے ٹریننگ حاصل کر چکے ہیں۔ کو ینگ ڈاکٹرز نے شعبہ صحت میں شاندار اقدامات پر مبارکباد دی۔