ایبٹ آباد، پاکستان مسلم لیگ( ن) کےضلعی سیکرٹریٹ میں تنظیم سازی کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد

جمعرات 18 ستمبر 2025 20:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) پاکستان مسلم لیگ( ن) ایبٹ آباد کےضلعی سیکرٹریٹ میں تنظیم سازی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔اجلاس کی صدارت ضلعی صدر ملک محبت اعوان اور تحصیل صدر ایبٹ آباد خرم خان جدون نے کی ۔اجلاس میں تنظیم سازی کاسلسلہ آگے بڑھاتے ہوئے نو منتخب عہدیداران کے ضلع اور تحصیل ایبٹ آباد کے عہدیداران کےنوٹیفکیشن کیے گئے ۔

مسلم لیگ (ن)ضلع ایبٹ آباد کے سیکرٹری اطلاعات ملک سہیل ندیم اعوان نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) تحصیل ایبٹ آباد کے جنرل سیکرٹری ضیافت ستی، ضلعی نائب صدر احمد نواز خان جدون ،ضلع نائب صدر عنایت شاہ، نائب صدر ضلع سردار ماسٹر الیاس سوشل میڈیا ٹیم کے صدر ابرار تنولی اور کثیر تعداد میں پارٹی عہدیددان اور کارکنان نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک محبت اعوان نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) ضلع ایبٹ آباد کی تشکیل نو کا عمل بہت جلد مکمل کر لیا جائے گا، ہم مسلم لیگ (ن) کو گراس روٹ لیول تک مضبوط بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کو ضلع ایبٹ آباد میں مضبوط کرنا میرا مشن ہے ۔ضلع ایبٹ آباد میں پارٹی کی تنظیم سازی باہمی مشاورت اور پارٹی کے مفادات کو مدنظر رکھ کر کی جا رہی، فعال اور محنتی کارکنان کو ذمہ داریاں سونپی جائے گی،مسلم لیگ (ن) کے تمام ورکرز پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں، مسلم لیگ (ن) تحصیل ایبٹ آباد کے صدر خرم خان جدون نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحصیل صدر ایبٹ آباد کی جو ذمہ داری قیادت نے ڈالی ہے ،وہ اسے احسن طریقے سے پورا کریں گے،میرے لیے مسلم لیگ(ن)کے تمام کارکنان قابل احترام ہیں ،تحصیل ایبٹ آباد میں پارٹی کو گراس روٹ لیول تک مضبوط اور فعال کرنا میری اولین ترجیح ہے ۔

تقریب میں نومنتخب ضلع اور تحصیل کے نو منتخب عہدیداران کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے جن میں ضلعی نائب صدور یاسر علی ،سردار ساجد ،ضلع جوائنٹ سیکرٹری ،ضلعی جوائنٹ سیکرٹری محمد ظہیر ،ضلع جوائنٹ سیکرٹری راشد خان جدون ،تحصیل نائب صدر محمد پرویز، قاضی جہانزیب ،تحصیل جوائنٹ سیکرٹری نعمان منظور بابو رشید شامل ہیں۔