
ای سی سی ، ریکوڈک منصوبے کی فنانسنگ سے متعلق حتمی معاہدوں، مالیاتی وعدوں اور ریکوڈک مائننگ کمپنی کے ساتھ ریل ڈویلپمنٹ معاہدے و برج فنانسنگ معاہدے کی منظوری
ریکوڈک منصوبے سے طویل المدتی سماجی و اقتصادی خوشحالی آئے گی، وفاقی وزیرخزانہ ریکوڈک کا منصوبہ بلوچستان کے معاشی منظرنامے کو بدلنے اور پاکستان کے عوام کے لیے وسیع تر فوائد پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، سینیٹر اور نگزیب
جمعرات 18 ستمبر 2025 20:30
(جاری ہے)
اجلاس میں وزارت پیٹرولیم کی جانب سے ریکوڈک منصوبے کی فنانسنگ سے متعلق حتمی معاہدوں اور مالیاتی وعدوں کی منظوری سے متعلق سمری کاجائزہ لیاگیا، ای سی سی نے معاہدوں کی مجوزہ حتمی شرائط کی منظوری دے دی اور ہدایت کی کہ اگر معاہدوں کے حتمی مسودوں میں کوئی نمایاں تبدیلی ہو، تو اسے منصوبے کے قانونی و مالیاتی مشیروں کی رائے اور ریکوڈک مائننگ کمپنی کی تصدیق کے بعد دوبارہ ای سی سی سے منظوری کے لیے پیش کیا جائے۔
اجلاس میں وزارتِ ریلوے کی جانب سے ریکوڈک مائننگ کمپنی کے ساتھ ریل ڈویلپمنٹ معاہدے اور برج فنانسنگ معاہدے کی منظوری سے متعلق سمری کابھی جائزہ لیاگیا، اس معاہدے کے تحت 390 ملین امریکی ڈالر کی برج فنانسنگ فراہم کی جائے گی تاکہ بلوچستان کی کانوں سے برآمدی معدنیات کی بڑی مقدار کو منتقل کرنے کے لیے 1,350 کلومیٹر طویل ریلوے لائن بچھائی جا سکے،ای سی سی نے تجویز کی منظوری دیتے ہوئے وزارتِ ریلوے کو دونوں معاہدہ جات کے مسودے وزارتِ خزانہ کے ساتھ شیئر کرنے کی ہدایت کی تاکہ ان کا تفصیلی جائزہ لیا جا سکے، وزارتِ ریلوے اور وزارتِ خزانہ کو منصوبے پر عمل درآمد اور اس کی پیش رفت سے متعلق رپورٹ آئندہ سال مارچ تک ای سی سی کو پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔وزیرخزانہ نے کہاکہ ریکوڈک کے حوالہ سے ای سی سی کی یہ منظوری حکومت کے اس پختہ عزم کی عکاس ہے کہ وہ اس تاریخی منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے،یہ منصوبہ بلوچستان کے معاشی منظرنامے کو تبدیل کرنے اور پاکستانی عوام کے لیے دور رس فوائد پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریکوڈک منصوبہ سے نہ صرف دنیا کے سب سے بڑے غیر ترقی یافتہ تانبے اور سونے کے ذخائر کو کھولنے کا ذریعہ بنے گا بلکہ اس سے روزگار کے مواقع پیداہونے کے ساتھ ساتھ بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر وترقی کو بھی فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ یہ منصوبہ خطے میں طویل المدتی سماجی و معاشی ترقی کا باعث بنے گا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی و ریسرچ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ، وفاقی سیکرٹریز اور متعلقہ وزارتوں، محکموں اور ریگولیٹری اداروں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
جعلی دستاویزات پر بیلجیئم جانے والے 2افراد لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے پنجاب پولیس کے ملازمین کیلئے ہیلتھ کیئر کے شاندار اقدامات
-
وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پرگندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کیخلاف جاری مہم کے بہترین نتائج
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر مریم اورنگزیب، خواجہ سلمان رفیق، کاظم پیرزادہ ، صہیب بھرت، رانا سکندرعظمت پورپہنچ گئے
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پرمریم اورنگزیب اور وزراء امدادی سامان لیکر عظمت پورپہنچ گئے
-
لاہور میں تعلیمی اداروں کی فیسوں میں اضافے پر طلبہ سراپا احتجاج
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی کان مہتر زئی آمد، شہید کانسٹیبل الطاف الرحمان کے لواحقین سے تعزیت
-
حویلیاں پولیس کی کارروائی، سگے بھائی اور بھابھی کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
-
بے قصورشہریوں کو رشوت کے لیے حراست میں رکھنے والے پولیس اہلکاروں پراغوا برائے تاوان کا مقدمہ قائم کیا جائے، آئی جی سندھ سے درخواست
-
تعلیمی میدان میں اصلاحات وزیر اعلیٰ پنجاب کی ترجیحات ہیں، حنیف عباسی
-
ریلوے پشاور ،کامیاب اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کے نتیجے میں اربوں روپے مالیت کی قیمتی ریلوے زمین واگزار کرالی گئی
-
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام مستحقین کیلئے محفوظ، شفاف اورآسان ادائیگی کے نظام کو یقینی بنانے کیلئے پُرعزم ہے، سینیٹر روبینہ خالد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.