Live Updates

م*فیصل آباد ،پاکستان ریلوے کا ملت ایکسپریس ٹرین کو فیصل آباد سے چلانے کا فیصلہ

جمعرات 18 ستمبر 2025 22:15

)فیصل آباد (آن لائن)پاکستان ریلوے نے ملت ایکسپریس ٹرین کو فیصل آباد سے چلانے کا فیصلہ ۔تفصیلات کے مطابق سیلاب کی وجہ سے فیصل آباد تا خانیوال سیکشن بند ہونے کی وجہ سے تمام ٹرینیں براستہ خانیوال سے لاہور روانہ ہورہی تھی لیکن فیصل آباد اور دیگر نزدیک ترین شہروں کے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑرہا تھا ریلوے انتظامیہ نے اپنے مسافروں کی سہولت کیلئے ملت ایکسپریس 17اپ اور 18ڈان فیصل آباد سے چلانے کا فیصلہ کیا ہے جو مورخہ19-9-25کو فیصل آباد سے براستہ چک جھمرہ سانگلہ ہل لاہور سے کراچی کیلئے روانہ ہوگی اور اسی روٹ سے کراچی سے فیصل آباد پہنچے گیاوراسسٹنٹ آپریٹنگ آفیسر پاکستان ریلوے فیصل آباد ڈاکٹر جواد لیاقت چمکنی نے بتایا کہ کل ملت ایکسپریس اپنے مقررہ وقت کے مطابق 5بج کر50منٹ پر فیصل آباد سے لاہور کراچی کیلئے روانہ ہو گی مسافروں کو بہتر سے بہتر سہولیات کیلئے ہمارا عملہ موجود ہے۔

(جاری ہے)

ٹریک پر تعمیراتی کام جاری ہے مکمل ہونے پر تمام ٹرینیں اپنے روٹ پر بحال کردی جائیں گی
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات