ٴنوشہرہ ،پاکستان اور سعودی عرب کا تاریخی دفاعی معاہدہ انتہائی خوش آئند ہے،مولانا عبد الحق ثانی

اس طرح کے دفاعی معاہدے تمام اسلامی ممالک کے مابین ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے،امیر جمعیت علماء اسلام(س)

جمعرات 18 ستمبر 2025 22:15

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2025ء)پاکستان اور سعودی عرب کا تاریخی دفاعی معاہدہ انتہائی خوش آئند ہے،تمام اسلامی ممالک کے مابین دفاعی تعاون اور ایک مضبوط دفاعی اتحاد وقت کی ضرورت ہے،اللہ تعالیٰ امت مسلمہ کو ایک اور حقیقی معنوں میں ملت واحدہ بنائے۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام(س) کے امیر مولانا عبد الحق ثانی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی امیدیں مسلم حکمرانوں اور افواج سے وابستہ ہے،اس طرح کے دفاعی معاہدے تمام اسلامی ممالک کے مابین ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آج بھی امت مسلمہ ایک ملت بن کر اکھٹی نہ ہوئی تو اسلام دشمن طاقتیں باری باری کرکے سب کو نشانہ بنائیں گی۔انہوں نے کہا کہ تمام اسلامی ممالک کے مابین دفاعی تعاون اور ایک مضبوط دفاعی اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی امیدیں مسلم حکمرانوں اور افواج سے وابستہ ہی