}ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ،متعدد اہلکار زخمی

جمعرات 18 ستمبر 2025 22:35

ؐکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2025ء) بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں 10سے زائد اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ تربت سے تقریبا 60 کلومیٹر دور دشت کھڈان کے علاقے کینچتی کراس پر پیش آیا، جہاں ایف سی کی گاڑیاں ایم-8 قومی شاہراہ پر گوادر سے تربت کی جانب روانہ تھیں کہ اچانک بارود سے بھری گاڑی قافلے سے ٹکرا گئی۔

(جاری ہے)

ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ قافلے میں 8 سے 10 کوسٹر اور سکواڈ کی گاڑیاں شامل تھیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملہ خودکش ہوسکتا ہے تاہم حتمی تصدیق بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ کے بعد ہوگی۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے شروع کردیے۔ زخمی اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے تربت منتقل کیا گیا، جہاں ہسپتال ذرائع کے مطابق کئی کی حالت تشویشناک ہے جبکہ شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کرنے کی تیاری کی جارہی ہی