
حریت کانفرنس آزاد کشمیرشاخ کے زیر اہتمام کشمیری ڈایسپورہ کی نمایاں شخصیات کے اعزاز میں پروقارتقریب
جمعہ 19 ستمبر 2025 16:22
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عالمی ایوانوں میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے اور دنیا کی رائے عامہ کو بیدار کرنے میں بیرونِ ملک کشمیریوں نے ہمیشہ صف اول کا کردار ادا کیا۔ ان نے کہاکہ سائمہ سلیمان اور خواجہ سلیمان اس جدوجہد کی روشن مثال ہیں، جنہوں نے اپنی توانائیاں اور صلاحیتیں کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت میں وقف کر رکھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سائمہ سلیمان نے برطانیہ اور یورپ میں کشمیری خواتین کے مسائل اور ان کی جدوجہد کو اجاگر کرنے کے لیے جو کوششیں کی ہیں وہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ سید یوسف نسیم نے خواجہ سلیمان کی خدمات کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے برطانیہ اور یورپ میں تحریکِ کشمیر کی تنظیمی بنیادوں کو استوار کیا، مختلف کشمیری و پاکستانی تنظیموں کو یکجا کیا اور یورپی پارلیمان، انسانی حقوق کی انجمنوں اور عالمی میڈیا میں کشمیر کے مسئلے کو موثر انداز میں پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام بدترین بھارتی ریاستی ظلم وتشدد، جبری گرفتاریوں، ماورائے عدالت قتل اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا شکار ہیں۔ بھارت نے پوری وادی کشمیر کو ایک عقوبت خانے میں بدل دیا ہے، لیکن کشمیری عوام کے حوصلے اور عزم کو شکست نہیں دے سکا۔سید یوسف نسیم نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا تاریخی دفاعی معاہدہ ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے۔ خواجہ سلیمان اور سائمہ سلیمان نے اپنے خطاب میں کہا کشمیری عوام کی اپنے حق خودارادیت کے حصول کیلئے دی گئی قربانیوں کو ہر گز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اورکشمیر ایک دن ضرور آزاد ہوگا اور ان شا اللہ پاکستان کا حصہ بنے گا۔انہوں نے یقین ظاہر کیاکہ کشمیری عوام جلد ہی بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کرلیں گے۔تقریب کے دیگر مقررین نے معزز مہمانوںکو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کا کردار کشمیری عوام کے حوصلے بلند کرنے اور عالمی ضمیر کو بیدار کرنے میں ایک سنگِ میل ہے۔تقریب میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنمائوں زاکر حسین ،شیخ عبد المتین، دائود خان، نثار مرزا، حاجی محمد سلطان، زاہد صفی، راجہ شاہین، امتیاز وانی، اعجاز رحمانی، محمد شفیع ڈار، عبدالمجید لون، عبدالماجد شیخ، عدیل مشتاق، زاہد مجتبیٰ، محمد اشرف ڈار، سید گلشن، منظور ڈار، نذیر کرنائی، افسر خان، بشیر عثمانی، نعیم الاسد اور مشتاق احمد بٹ اوردیگر نے شرکت کی ۔مزید کشمیر کی خبریں
-
کلمہ پڑھ کرحلفا کہتا ہوں کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کبھی بھی تین روپے یونٹ بجلی کا مطالبہ نہیں کیا،راجہ محمد فاروق حیدرخان
-
بھارتی آبی جارحیت ،24گھنٹوں کے دوران تین مرتبہ دریائے جہلم میں سیلابی پانی چھوڑ دیا
-
مقبوضہ کشمیر میں پرچم کشائی ناکام، خوفزدہ قابض طاقت زمین پر لڑکھڑائی گئی ہے، مشعال ملک
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.