Live Updates

سیلاب سے تباہ شدہ کھیت کھلیان کی بحالی کے لیے زرعی ایمرجنسی وقت کی ضرورت ہے، ایاز میمن

جمعہ 19 ستمبر 2025 17:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)آل کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین وبانی عام آدمی پاکستان ایازمیمن موتی والا نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب نے نہ صرف کسانوں کی محنت ضائع کر دی بلکہ ملک کی غذائی ضروریات کو بھی سنگین خطرات لاحق کر دیے ہیں۔ لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں، گاں و دیہات معاشی مشکلات میں گھر گئے ہیں اور کسان اپنے مستقبل کے بارے میں غیر یقینی کا شکار ہیں۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے تاجرالائنس کے عہدیداران سے ڈیفنس آفس میں ہونیوالی ملاقات میں کیا۔ ان کاکہناتھاکہ کہ اس وقت سب سے بڑی قومی ضرورت یہ ہے کہ حکومت فوری طور پر زرعی ایمرجنسی نافذ کرے۔ بیج، کھاد اور زرعی آلات پر سبسڈی دی جائے، متاثرہ علاقوں کے کسانوں کے قرضے معاف کیے جائیں اور انہیں نئی فصل کے لیے مکمل معاونت فراہم کی جائے۔

(جاری ہے)

ایاز میمن نے زور دیا کہ سیلاب سے تباہ شدہ زمینوں کی بحالی کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔ زرعی ایمرجنسی کا نفاذ صرف کسانوں کے لیے نہیں بلکہ پوری معیشت کے استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔ اگر زرعی شعبے کو سہارا نہ دیا گیا تو غذائی قلت بڑھنے کے ساتھ ساتھ مہنگائی اور معاشی بحران مزید شدت اختیار کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تاجروں اور صنعتکاروں کی برادری بھی سمجھتی ہے کہ زرعی شعبہ ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، اس لیے اس کی بحالی اور ترقی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے ہوں گے۔انہوں نے مزیدکہاکہ متاثرہ علاقوں میں سیلاب نے غریب عوام کو جیتے جی ماردیاہے ایسالگتاہے کہ حکومت کو غریب عوام کی جان ومال ک کوئہ احساس نہیں ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات