
پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دفاعی معاہدہ سنگ میل ثابت ہوگا، زبیر موتی والا
جمعہ 19 ستمبر 2025 20:36
(جاری ہے)
زبیر موتی والا نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو ایک نئی اسٹریٹجک جہد تک لے جائے گا اور دنیا کو یہ واضح پیغام ملے گا کہ دونوں ممالک کی دفاع، سلامتی اور استحکام ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک میں سے کسی بھی ملک کے خلاف جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت کے طور پر دیکھا جائے گا جو دونوں ممالک کے عوام بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے بھی ایک حوصلہ افزا اور خوش آئند امر ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ یہ معاہدہ بنیادی طور پر دفاعی تعاون پر مبنی ہے تاہم اس کے طویل مدتی اثرات صرف سلامتی تک محدود نہیں ہوں گے بلکہ یہ دونوں ممالک کے لیے اقتصادی، صنعتی اور سماجی تعاون کے وسیع تر مواقع پیدا کرے گا نیز اس طرح کی پیشرفت تعلیم و تربیت کے شعبے میں بھی تعاون کو بڑھا ئے گی جس سے تعلیمی تبادلے، اسکالرشپس اور تکنیکی پروگرامز کے مزید مواقع ملیں گے جو پاکستان کی انسانی وسائل کی صلاحیت کو بڑھانے اور نکھارنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔زبیر موتی والا نے کہا کہ اس معاہدے کی بدولت مشترکہ تربیتی مراکز قائم ہونے کا امکان ہے جو پاکستانی نوجوانوں کو عالمی سطح پر مسابقتی صلاحیتوں سے مزین کریں گے۔اس معاہدے سے نہ صرف پاکستان کی افرادی قوت کی صلاحیتوں کو بہتر بنایا جاسکے گا بلکہ سعودی عرب اور خلیج کے دیگر ممالک میں جہاں لاکھوں پاکستانی پہلے ہی کام کر رہے ہیں ان کی خدمات میں بھی اضافہ کرے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ تعلیم اور مہارت کی ترقی کے علاوہ انفراسٹرکچر اور صنعتی ترقی میں بھی تیزی آئے گی۔ سعودی عرب کی پاکستان کے بندرگاہوں، ہائی ویز اور شہری ترقیاتی منصوبوں میں جدیدیت کے عمل کو تیز کرے گی جبکہ اسٹیل، سیمنٹ، کھاد اور دفاعی پیداوار میں مشترکہ منصوبے نئی اقتصادی مواقع پیدا کرنے کا باعث بنیں گے۔انہوں نے پیٹروکیمیکلز اور توانائی کے شعبے میں ترقی کے امکانات پر خصوصی طور پر زور دیا کیونکہ پاکستان سعودی عرب کی مہارت اور سرمایہ کاری سے پیٹرولیم ریفائنری پلانٹس، قابل تجدید توانائی اور تیل ذخیرہ کرنے کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔زبیر موتی والا نے تجویز دی کہ دونوں ممالک مختلف اقتصادی شعبوں میں مشترکہ منصوبوں کے حوالے سے مواقع تلاش کر سکتے ہیں اس ضمن میں سعودی سرمایہ کاروںکو پاکستان میں بالخصوص کراچی میں جو ملک کا اقتصادی اور صنعتی مرکز ہے یہاں سرمایہ کاری بڑھانے پر غور کرنا چاہیے ۔انہوں نے دونوں ممالک کے تاجر برادری پر زور دیا کہ وہ ان نئے مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے جامع حکمت عملی وضع کریں۔ انہوں نے کہا کہ چیمبرز آف کامرس، ٹریڈ ایسوسی ایشنز اور کاروباری افراد کو سعودی ہم منصبوں کے ساتھ تبادلہ خیال، وفود اور مشترکہ منصوبوں کے ذریعے فعال طور پر رابطے استوارکرنا چاہیے تاکہ اس تاریخی معاہدے کا بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔انہوں نے اس اعتماد کا ظاہر کیا کہ جس طرح پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری کا تحفظ کرنے میں اپنے عزم کو برقرار رکھنے پر قائم ہے۔ ہمیں امید ہے کہ سعودی عرب بھی پاکستان کی اقتصادی بحالی کے لیے سرمایہ کاری، تجارتی شراکت داری اور ترقیاتی اقدامات کے ذریعے پاکستان کا ساتھ دے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ صرف ایک دفاعی معاہدہ نہیں بلکہ پاکستان اورسعودی بھائی چارے کا ایک نیا باب ہے جو ایک جامع شراکت داری کا باعث بنے گا جو دفاع، معیشت اور ثقافتی تعاون پر مشتمل ہے۔انہوں نے حرمین شریفین کی حرمت کی حفاظت کے لیے تمام دستیاب وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا جو دونوں ممالک کی قوم کے لیے بڑا اعزاز اور مقدس فریضہ ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان ، سعودی عرب کے درمیان طے پانے والےمعاہدہ کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے، خادم حسین
-
سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، 4 لاکھ فی تولہ چھونے کے قریب
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں پولیس کی بہادری پر مبنی دستاویزی فلم جاری
-
برائلرگوشت کی قیمت میں 36 روپے کلوکمی
-
آئی سی سی آئی کے صدر اور تاجکستان کے سفیر کا دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق
-
لاہور:پانچ کلو تھیلے پر 80 روپے کمی، نئی قیمت 720 روپے میں مقرر
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,100 روپے کمی ریکارڈ
-
قومی بچت اسکیموں میں منافع کی شرح میں ردوبدل کر دیا گیا
-
پرائیویٹ کمپنیوں کی پیکنگ والا آٹا سستا ہوگیا
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں388,600 روپے پر مستحکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان ،کے ایس ای 100انڈیکس نے ایک لاکھ 57ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حد کوکامیابی سے عبورکرلیا
-
کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں 31.6 فیصد اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.