Live Updates

سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے افسران کا بورڈ آف ریونیو پنجاب کا دورہ

ہفتہ 20 ستمبر 2025 12:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) 48 ویں سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے افسران نے بورڈ آف ریونیو پنجاب کا دورہ کیا ، ایڈیشنل ڈی جی پی ڈی ایم اے محمد جواد حیدر شاہ نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسران کو حالیہ سیلاب بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔ ایڈیشنل ڈی جی پی ڈی ایم اے محمد جواد حیدر شاہ نے وفد کو پری فلڈ اور پوسٹ فلڈ اقدامات بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب نے تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کیا،دریائے راوی، چناب اور ستلج میں ریکارڈ سیلابی ریلے گزرے،سیلاب سے پنجاب کے27 اضلاع متاثر ہوئے جبکہ 25 لاکھ ایکڑ زرعی اراضی سیلابی ریلوں سے متاثر ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی قیادت میں تمام متعلقہ محکموں نے بہترین کارکردگی دکھائی۔

(جاری ہے)

حالیہ سیلاب میں ریسکیو و ریلیف کے بعد متاثرہ علاقوں کی بحالی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔محمد جواد حیدر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف سیلاب متاثرین کے لیے پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا بحالی پیکج لا رہی ہیں، شہریوں کے نقصانات کا تخمینہ لگا کر ازالہ یقینی بنایا جائے گا۔ایڈیشنل ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ پاکستان کو شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے،موسمیاتی تبدیلی سب سے بڑا چیلنج بن چکی ہے،موسمیاتی تبدیلیوں سے درپیش مسائل کی روک تھام اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ لانگ ٹرم پلاننگ سے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹا جا سکتا ہے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات