Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب کا ویٹرنری سٹاف کیلئے بڑا اقدام، موٹر سائیکلیں تقسیم

ہفتہ 20 ستمبر 2025 17:00

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر محکمہ لائیو سٹاک کے پیرا ویٹرنری سٹاف کیلئے موٹر سائیکلوں کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر، ارکان صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید، چوہدری یوسف کسیلیہ اور ملک نوشیر انجم لنگڑیال نے سٹاف میں جدید ڈیزائن کی موٹر سائیکلیں تقسیم کیں۔

اس موقع پرڈپٹی کمشنر نے خطاب میں کہا کہ حکومت پنجاب لائیو سٹاک شعبے کی ترقی اور مویشی پال کسانوں کو دہلیز پر سہولتوں کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، سیلاب کے دوران محکمہ لائیو سٹاک نے بروقت جانوروں کا انخلاء اور ویکسینیشن کر کے بہترین خدمات سرانجام دیں۔ ارکان اسمبلی نے کہا کہ حکومت پنجاب عوامی فلاح اور لائیو سٹاک کے فروغ کیلئے اربوں روپے کے منصوبے شروع کر چکی ہے، موٹر سائیکلوں سے دور دراز علاقوں میں علاج معالجہ بروقت ممکن ہوگا۔

(جاری ہے)

ڈویژنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک محمود اعجاز اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محسن علی بھٹی نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 77 اور دوسرے مرحلے میں مزید 47 موٹر سائیکلیں فراہم کی جائیں گی، بلاسود اقساط کی تکمیل پر موٹر سائیکل سٹاف کی ملکیت ہوں گی۔تقریب کے موقع پر ویٹرنری لیبارٹری کا وزٹ بھی کیا گیا، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم سمیت محکمہ کے افسران موجود تھے۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات