مرکزی جامع مسجد امام اعظم ابو حنیفہ چناری اورجامع مسجد غوثیہ چناری میں اظہارِ تشکر کی پروقار تقریبات

ہفتہ 20 ستمبر 2025 21:46

چناری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2025ء)مرکزی جامع مسجد امام اعظم ابو حنیفہ چناری اورجامع مسجد غوثیہ چناری میں اظہارِ تشکر کی پروقار تقریبات منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے حرمینِ طیبین کی پاسبانی اور خدمت کا شرف بخشے جانے پر خصوصی شکرانے کے نوافل ادا کیے گئے،جامع مسجد امام اعظم ابو حنیفہ چناری میں خطاب کرتے ہوئے مرکزی قدیمی جامع مسجد امام اعظم ابو حنیفہ چناری کے خطیب مولانا فرید احمد نے کہا کہ ہم اسلامی جمہوریہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور ریاست پاکستان کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے انتخاب کیا ،فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کے کھاتے میں پاک سرزمین کی حفاظت آئی یہ کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں ہے انشاء اللہ اب امید ہے کہ فلسطین، غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی دادرسی کی جائے گی اسی سلسلہ میں پاکستان سے جانے والے قافلے میں شامل تمام افراد کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں کامیابی کے ساتھ منزل مقصود تک پہنچائے وہ غزہ کے لوگوں تک خوراک اور ادویات پہنچا سکیں اسرائیل امریکہ کا ناجائز بچہ ہے اس سارے ظلم میں امریکہ شامل ہے،خطیب جامع مسجد غوثیہ چناری مفتی محمد مقصود کیانی نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت، پاک فوج کی کامیابی، سربلندی اور پوری دنیا میں عالم اسلام کی نمائندگی ایک عظیم نعمت ہے، جس پر اللہ رب العزت کا شکر بجا لانا ہم سب پر لازم ہے انہوں نے اس موقع پر پاکستان اور افواج پاکستان کے حق میں خصوصی دعائیں بھی کیں۔