yسعودی عرب سے دفاعی معاہدہ بھٹو کے افکار کی کڑی ہی: طاہر غالب

بھٹو کی وجہ سے پوری دنیاپاکستان میں ایک باوقار اور طاقتور ملک بن کر سامنے آیا، رہنما پیپلز پارٹی

ہفتہ 20 ستمبر 2025 20:05

۶لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے رکن و کوارڈینیٹر طاہر غالب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ پاکستان کاسعودی عرب سے دفاعی معاہدہ بھٹو کے نظریہ کی ایک کڑی ہے۔زوالفقار علی بھٹو چاہتے تھے تمام مسلم ممالک یکجان ہوں اور ایک اسلامی بلاک کی صورت اختیار کریں مزید کرنسی بھی اسلامی ممالک کی ایک ہونی چاہیے۔

ستر کی دہائی میں بلائی گئی اسلامی سربراہی کانفرنس بھٹو کے اس نظرئیے کی پیش رفت تھی۔ مزید براں ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کے دفاع کو مظبوط کرنے کے لے , ائٹم بمب بنانے کے ساتھ دیگر دفاعی سازوں سامان کی طرف بھر پور توجہ دی اور چائنہ جیسے ملک کیساتھ دوستی کا بیج بویا جو آ ج تواناں درخت بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

یہ جنگ جو پاکستان نے جیتی ہے یہ اصل میں بھٹو لیگیسی کی دفاعی پالیسیوں کی وجہ سے جیتی ہے جس وجہ سے پوری دنیاپاکستان میں ایک باوقار اور طاقتور ملک بن کر سامنے آ یا اس وجہ سے اسلامی دنیا پاکستان سے دفاعی معاہدہ کرنے پر مجبور ہوگیا جو بھٹو کے پچاس سال پہلے کے نظریہ کا پورہ ہونے کا اشارہ ہے لیکن نون لیگی حکومت کا نہ ایسا کوئی نظریہ تھا، نہ کوئی جدو جہد تھی لیکن اس کا کریڈٹ لینے کی خوشی میں بغلے بجا رہی ہے جبکہ یہ کریڈٹ بھٹو لیگیسی کو جاتا ہے جن کا نظریہ اور جدوجہد اور اس کے لیے قربانیاں دنیا پر عیاں ہی