Live Updates

ٌپیپلزپارٹی سیلاب کی سنگین تباہ کاریوں سے متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کر رھی ہے : احسن رضوی

اتوار 21 ستمبر 2025 20:20

ٓلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2025ء) چئیرمن پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی 37ویں سالگرہ کے موقع پر ممبر پنجاب ایگزیکٹواحسن رضوی نے کہا ہے کہ چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا اپنی سالگرہ کو سیلاب متاثرین کی امداد سے مشروط کرنا متاثر کن اقدام اور اسے سیلاب متاثرین کے نام کرنا بہترین عمل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سیلاب کی سنگین تباہ کاریوں سے متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کر رھی ہے اور کرے گی،پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان اول دن سے سیلاب متاثرین کے درمیان انکی مشکلات کو کم کرنے میں جتے ہوئے ہیں۔

احسن رضوی نے مذید کہا کہ بالخصوص پنجاب میں سیلاب متاثرین کو امدادی سامان اور راشن تقسیم کئے جائینگے،موسمیاتی تبدیلی کا مقدمہ ہو یا بھارتی جنگی جنون کا سفارتی جواب -- بلاول کا کوئی ثانی نہیں!انہوں نے بطور وزیر خارجہ مختصر ترین وقت میں بہترین پرفارمنس دی جسکے ثمرات آج پاکستان کو مل رہے ہیں،نوجوان نسل کو چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی صورت میں مدبر اور دانشمند قیادت ملی ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات