محمد ﷺسے محبت کااظہاربھارت میںجرم بن گیا ۔محمدسلیم عطاری

اوآئی سی بھارت میںبڑھتا اسلاموفوبیا کا نوٹس لیں،سربراہ انجمن نوجوانان اسلام

پیر 22 ستمبر 2025 17:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء) انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے سربراہ سماجی رہنمامحمدسلیم عطاری نے کہاکہ مودی سرکارمیں مسلمان سمیت دیگر اقلتیں غیر محفوظ ہیں ہندوانتہاپسندتنظیموں کو بھارتی حکومت نے مسلمانوں کوتشددکا نشانہ بنانے کے لئے کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سرکاردوعالم ﷺسے محبت مسلمانوں ایمان کاحصہ ہے بھارت کے اُترپردیش کے ضلع کانپورمیںجشن ولات رسول ﷺکے موقع پر سرکاردوعالم ﷺسے محبت کااظہارکرنے والوں پر تشدد،مقدمات ،گرفتاریاںقابل مذمت ہے۔

بھارتی حکومت نے اس کا نوٹس نہ لیا اور اپنے رویہ پر نظر ثانی نہیں کی تواس کے نتائج خطرناک ہوسکتے ہیں بھارتی مسلمانوں پرظلم اورموجودہ صورت حال پر عالم اسلام کی خاموشی بھی افسوس ناک ہے۔اسلامی تنظیم اوآئی سی غیرت ایمانی کا مظاہرہ کرے اوربھارتی میں جاری اسلاموفوبیا کا نوٹس لیں ۔