Live Updates

ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کی خراب کارکردگی پر چئیرمین محسن نقوی کو مستعفی ھونا چاہئے، سمیع اللہ مندوخیل

پیر 22 ستمبر 2025 22:37

ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کی خراب کارکردگی پر چئیرمین محسن نقوی کو ..
ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2025ء) اتحاد نوجوانان بلوچستان ژوب شیرانی صدر سمیع اللہ مندوخیل نے کوئٹہ میں پاکستان انڈیا کرکٹ میچ بڑی سکرین پر دیکھتے ہوئے اخبار نویسوں سے بات چیت کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مسلسل دونوں میچ ہارنے پر نوجوان مایوس ہوچکے ہیں پاکستان کرکٹ زبوں حالی کا شکار ہے چیئرمین محسن نقوی نے دونوں داخلی امن وامان و کرکٹ تباہ کیا ہے انھیں استعفی دینا چاہئے ایشیا کپ ٹونٹی ٹونٹی یو اے ای میں مسلسل دونوں بار میچ ہارنا باعث افسوس ہے پچھلے 6 سال سے مسلسل پاکستان کے فاسٹ بالر کے لیڈر ہے شاہین افریدی2021 میں بھارت کے خلاف وہ اسپیل کے بعد کہاں چلے گئے پاکستان کی آج کی شکست کا زمہ دار شاہین ہے ہمیں اس سے وکٹیں درکار ہوتی ہیں اور یہ پانی کی طرح رنز دیتا ہے پاکستان کرکٹ کی مسلسل ناکامیوں پر نوجوان مایوس ہوچکے ہیں۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات