Live Updates

شورکوٹ ، سیلاب متاثرین خاندانوں کو دو ماہ کا راشن فراہم کیا گیا،صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر

پیر 22 ستمبر 2025 22:19

شورکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے جھنگ کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر،ممبر صوبائی اسمبلی عابدہ بشیر،سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد اسلم بھروانہ بھی موجود تھے۔ 500 سیلاب متاثرین خاندانوں کو دو ماہ کا راشن فراہم کیا گیا۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ،پولیس،پاک فوج،ریسکیو و دیگر اداروں کی مشکل وقت میں دن رات محنت پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

سیلاب متاثرین میں جن کے گھر گرے ہیں ان کو دس لاکھ اور فصلوں،جانوروں کے نقصان کا بھی تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف از خود سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

دو ہفتوں کے اندر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کے نقصان کے ازالہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب سیلاب متاثرین کی مکمل آبادکاری تک انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی۔

پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے ساتھ سیلاب متاثرین کی بھی بحالی کا کام جاری ہے۔این جی اوز اور مخیر حضرات کے ساتھ مل کر دو ہزار خاندانوں کیلئے راشن کا انتظام جلد جھنگ کیلئے کر رہے ہیں۔وزیر اعلی کا ہر کیبنٹ ممبر سیلاب متاثرہ علاقوں میں متاثرین کے ساتھ کھڑا ہے۔سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کریں گے۔اس ضمن میں شفاف انداز میں سروے کر رہے ہیں۔صوبائی وزیرنے مزید کہا کہ متاثرین کا حق ان کی دہلیز تک پہنچائیں گے۔چھوٹے کسانوں کے نقصانات کو بھی پورا کریں گے۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات