جمشید دستی کو جعلی ڈگری کیس میں 17 سال قید کی سزا سنادی گئی
پیر 22 ستمبر 2025 21:17
(جاری ہے)
الیکشن کمیشن کے مطابق جمشید دستی نے 2008 میں مدرسے کی بی اے کی ڈگری پر الیکشن میں حصہ لیا تھا تاہم سند کا ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے پاس ریکارڈ موجود نہیں ہے۔
درخواست میں الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ ملزم جمشید دستی نے آرٹیکل 62 اور 63 کی خلاف ورزی کی لہذا حقیقت چھپانے پر ملزم کو نااہل کیا جانا چاہیے۔الیکشن کمیشن نے درخواست میں موقف اپنایا کہ ملزم نے مظفرگڑھ کے حلقہ این اے 178 سے الیکشن میں حصہ لیا، مدرسوں کی ڈگری کاغذات نامزدگی کے ساتھ لف کی تھیں، جمشید دستی کی ڈگریوں کا ریکارڈ موجود نہیں ۔خیال رہے کہ 15 جولائی 2025 کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دیا تھا۔الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کے خلاف قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کی جانب سے بھیجا گیا ریفرنس منظور کرتے ہوئے محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کیا تھا۔یاد رہے کہ 17 جولائی کو تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی گرفتاری کے لیے پولیس نے مظفرگڑھ میں ان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔اس موقع پر جمشید دستی کے اہل خانہ اور رشتہ داروں نے شدید مزاحمت کی جس کے باعث پولیس کسی کو گرفتار کیے بغیر ہی واپس روانہ ہو گئی تھی۔جمشید دستی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ تحریک انصاف میں شامل ہونے کے لیے بیان حلفی جمع کروانے پر مجھے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
مسلم لیگ(ن) کے سینیٹرعابد شیرعلی نے دوسری شادی کرلی
-
حکومت کا پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں مزید بڑے اضافے کا اعلان
-
پیپلزپارٹی کہتی کہ مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں، واضح کردوں کہ معاملہ ابھی پارلیمنٹ میں نہیں آیا
-
پی ٹی آئی کی اپنے قائد کیلئے این آراو لینے کی خواہش نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے
-
عمران خان کو الشفاء اسپتال منتقل کرنے کا سپریم کورٹ کا حکم قانون کے مطابق نہیں
-
متحدہ عرب امارات میں ممکنہ میزائل حملہ الرٹ کے بعد صورتحال تسلی بخش قرار
-
سوڈان: شمالی کردفان میں لڑائی کے نتیجہ میں ہلاکتیں اور نقل مکانی
-
صدرٹرمپ نے آبنائے ہُرمز کو امریکی علاقہ قرار دے کر نیا نقشہ شیئر کردیا
-
امریکا ایران جنگ؛ ثالث امریکا ایران مذاکرات سے پہلے ایران عمان دو طرفہ معاہدے کے منتظر ہیں
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے بَسنت لاہور2027 کا اعلان کر دیا
-
سپریم کورٹ کے حکم نامے بعد پی ٹی آئی کے منظرسے غائب کئی راہنما متحرک
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سرحد چیمبر کے صدر کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.