اپوزیشن جماعتوں نے مائنز اینڈ منرلز بل پر کمیٹی قائم کردی

پیر 22 ستمبر 2025 22:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء) بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری کے زیر صدارت اسمبلی کے کمیٹی روم میں آل پارٹیز سول سوسائٹی مائنز اونر ایسوسی ایشن کا مشترکہ اجلاس منعقد ہو ا جس میں مائنز اینڈ منرل ایکٹ2025 سے متعلق طویل غور وخوض ہوا اور اس بل کے مندرجات کو آئین خلاف صوبائی خودمختاری اور اٹھارویں ترمیم حق ملکیت کے منافی قرار اور اسے یکسر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا اجلاس میں اس عہد کا اظہار کیا گیا کہ صوبے کی اپوزیشن جماعتیں صوبے کے عوام کی مفادات کی محافظ اور امین چلے آرہے ہیں اور ہر اس اقدام کی ہر فورم پر بر ملا مخالفت کرتے ہیں جو عوام کی مفادات کے خلاف ہو اجلاس میں اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری کی قیادت میں پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئیں جس کے ارکان میں اے این پی کے صوبائی پارلیمانی لیڈرانجنئیر زمرک خان اچکزئی نیشنل پارٹی کے صوبائی ڈپٹی پارلیمانی لیڈر رحمت صالح بلوچ جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر مولانا ہدایت الرحمان بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر میر جہانزیب مینگل شامل ہے جو وزیر اعلیٰ کیساتھ مائنز اینڈ منرل ایکٹ2025 بارے آل پارٹیز کے مطالبات سے آگاہ کریں گے پارلیمانی کمیٹی بعد ازاں سیاسی جماعتوں کی قیادت کو حکومت کیساتھ پیش رفت سے آگاہ کرے گی اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبد الواسع صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا محمودشاہ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی پارلیمانی لیڈر انجنئیر زمرک خان صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا بلوچستان پیس فورم کے چئیر مین نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی اخترشاہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری ملک نصیر شاہوانی مرکزی رہنما ثنااللہ بلوچ نیشنل پارٹی کے صوبائی ڈپٹی پارلیمانی لیڈر رحمت صالح بلوچ صوبائی جنرل سیکرٹری چنگیز حئی ایڈوکیٹ جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا ہدایت الرحمان زاہد اختر پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر نصراللہ خان زیرینیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی صدر احمد جان خان بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی مائنز اونر ایسوسی ایشن کے میر بہروز ریکی جنرل سیکرٹری فتح شاہ بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی اسرار سول سوسائٹی وکلا کے نمائندوں ودیگر نے شرکت کی۔