عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 76ویں سالگرہ کے موقع پر اسلام آباد میں خصوصی تقریب، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری مہمانان خصوصی تھے

منگل 23 ستمبر 2025 00:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 76ویں سالگرہ کے موقع پر اسلام آباد میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اہم قومی شخصیات کے علاوہ سفارتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پیر کو گورنر افس سے جاری بیان کے مطابق تقریب کے مہمانان خصوصی میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری تھے جنہوں نے چینی سفیر اور دیگر مہمانوں کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا۔

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات باہمی اعتماد، ایثار اور یکجہتی کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک-چین تعلقات مزید مستحکم اور وسعت پذیر ہوں گے۔