حضرو ، پرندوں کاغیر قانونی شکار کرنے والوں پر 50 ہزار سے زیادہ کے جرمانے

منگل 23 ستمبر 2025 14:18

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرڈپٹی کمشنر اٹک راو عاطف رضا کی زیر نگرانی اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجراٹک شاہ ز یب خورشید کی سر براہی میں ضلع اٹک کے مختلف مقاما ت پر چھاپوں کے دوران غیر قانونی شکار،خریدو فروخت اور بغیر لائسنس جنگلی جانور اور پرندے رکھنے کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران ایس آر ڈبلیوآر کی نگرانی میں تحصیل فتح جنگ میں مختلف کا ر وائیوں کے نتیجہ میں نیٹ ،ٹیپ اور ایم پی تھری آلات ضبط کر کے ستر ہزار روپے جرمانہ کیا ،کالا تیتر ضبط کیا ،اے سی ڈبلیو آر اٹک شاہ زیب خورشید او ر ظفر اقبال کی زیر نگرانی ،ڈبلیو آر خاور، احسان ،جہانزیب پاشا،محمداعجاز اور علی عمران پر مشتمل ٹیم نے حضرو منڈی میں چھاپہ ما ر کر رنگے ہاتھوں گرفتار ہونے والوں سے پچا س ہزار روپے جرمانہ وصول کیا۔

(جاری ہے)

سینئر وائلڈ لائف انسپکٹر عطیہ نوشین کی سربراہی میں عملہ جن میں ایم امجد،سلیمان ،عامر سہیل،قادر رحمان اور سہیل احمدکے ہمراہ حسین آباد کے علاقہ میں کالا تیتر برآمد کر کے ملزم سے تین سو روپے جرمانہ وصول کیا گیا،عملہ نے خوشحال گڑھ گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران چارکا لے تیتر برآمد کرکے مجموعی طورپرچا ر ملزمان پر 95 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔\378