Live Updates

عجیب ہے کہ محمد نواز کو اوور اس لیے نہیں دیا کہ دو کھبے بیٹنگ کررہے تھے‘ہارون رشید

منگل 23 ستمبر 2025 11:57

عجیب ہے کہ محمد نواز کو اوور اس لیے نہیں دیا کہ دو کھبے بیٹنگ کررہے تھے‘ہارون ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کہا ہے کہ حسن نواز کو ٹیم سے ڈراپ کرنا بہت بڑی غلطی تھی۔ایشیا کپ 2025 میں بھارت کے ہاتھوں شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے ہارون رشید نے بتایا کہ یہ بات سب جانتے کہ جس پچ پر میچ کھیلا گیا وہ بیٹنگ پچ تھی لیکن انہوں نے اس بات پر توجہ ہی نہیں دی۔

(جاری ہے)

اتنی بہترین پچ ہونے کے باوجود انہوں نے آل راؤنڈر حسن نواز کو ڈراپ کردیا یہ بات میری سمجھ سے بالاتر اور ان کی بہت بڑی غلطی تھی۔ایک سوال کے جواب میں ہارون رشید نے کہا کہ حیرت اس بات پہ ہوئی اور ان لوگوں کی سوچ ایسی ہے کہ محمد نواز کو اوور اس لیے نہیں کرایا گیا کہ دو کھبے (لیفٹ ہینڈڈ بیٹر) بیٹنگ کررہے تھے۔حالات اس نہج تک آچکے ہیں اگلے ورلڈ کپ میں پاکستان کی نئی ٹیم کھیل رہی ہوگی اور اس کی کیا پرفامنس ہوگی خود اندازہ لگا لیں۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات