اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا 80واں اجلاس شروع

ٹرمپ اجلاس کے سائیڈلائن میں عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے،وائٹ ہائوس

منگل 23 ستمبر 2025 12:29

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء)اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا 80واں اجلاس شروع ہو گیا،ترجمان وائٹ ہاس کیرولین لیوٹ کا کہنا تھاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقوام متحدہ اجلاس کے سائیڈلائن میں عالمی رہنماں سے ملاقاتیں کریں گے۔

(جاری ہے)

ٹرمپ کی پہلے اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات ہوگی، صدر ٹرمپ پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، ترکیہ، مصر، اردن اور انڈونیشیا کے سربراہان سے بھی ملیں گے، یوکرین، ارجنٹائن اور یورپی یونین رہنماں سے بھی ٹرمپ کی ملاقات ہوگی۔