پشتون ثقافتی دن کے موقع پر اپنے دلیر پشتون بھائیوں اور بہنوں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، درچین مری

منگل 23 ستمبر 2025 20:25

mکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2025ء) پیمرا بلوچستان کی چیئر پرسن درچین مری نے پشتون ثقافتی دن کے موقع پر اپنے دلیر پشتون بھائیوں اور بہنوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشتون قوم ایک بہادر ، غیرت مند اور مہمان نواز قوم ہے جس پر ہمیں فخر ہے اپنے جاری کردہ پیغام میں انہوں نے کہا کہ 23 ستمبر پشتون ثقافتی دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم سب ایک ہے اور ہماری اصل طاقت ہماری یکجہتی اور اتحاد ہے جس کے تحت ہم نے متحد ہوکر مسائل کے حل کو ممکن بنانا ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تمام اکائیاں ملکر قومی ہم آہنگی بھائی چارگی ، اتحاد و یکجہتی کو مزید مضبوط بناکر آگے بڑھ کر اپنی منزل کو با آسانی حاصل کرسکتے ہیں اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ اتحاد کہ ذریعے تمام مسائل کا حل ممکن بنایا جاسکتا ہی