مقبوضہ جموں وکشمیر میں بڑے پیمانے پربھارتی فوجیوں کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں

منگل 23 ستمبر 2025 21:00

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کٹھوعہ کے علاقے ملہار میں مسلسل دوسرے روز بھارتی فوج، پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس کے سپیشل آپریشنز گروپ کے اہلکاروں نے مشترکہ کارروائیوں کے دوران ڈرونز اور سراغ رساں کتوں کا استعمال کیا ۔

(جاری ہے)

کشتواڑ کے علاقے کیشون میں راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف اور ایس او جی کے اہلکاروں نے مسلسل تیسرے دن محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے مسلسل دوسرے دن ضلع پونچھ کے علاقوں سرنکوٹ، مینڈھر، گرسائی، منڈی اور گنٹریان اوردیگرعلاقوں میں بڑے پیمانے پر کارروائیاں کیں۔ ادھم پور اور ڈوڈہ اضلاع میں سیوج دھر، بسنت گڑھ اور بھدرواہ میں فوجی کارروائی منگل کو پانچویں دن بھی جاری رہیں۔کپواڑہ اور جموں اضلاع کے علاقوں ہندواڑہ اور نوگام میں دوسرے دن بھی بھارتی فورسز کی تلاشی کی پرتشدد کارروائیاں جاری رہیں۔