معروف اداکار اکشے کمار نے منی مائنڈڈ لیبل پر خاموشی توڑ دی

بدھ 24 ستمبر 2025 11:51

معروف اداکار اکشے کمار نے منی مائنڈڈ لیبل پر خاموشی توڑ دی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2025ء)بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے منی مائنڈڈ لیبل پر خاموشی توڑ دی۔بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے انہیں منی مائنڈڈ کہنے والوں کو سیدھا جواب دے دیا اور واضح کیا کہ جب تک ان کی آمدنی ایمانداری اور محنت سے کمائی جاتی ہے وہ اس لیبل سے پریشان نہیں ہیں۔اداکار کا شمار بھارت میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی مشہور شخصیات میں ہوتا ہے۔

حال ہی میں اکشے کمار نے مقبول ٹاک شو آپ کی عدالت میں فلم جولی ایل ایل بی 3 کی پروموشن کے لیے شرکت کی اور تنقید کا بھی جواب دیا۔اداکار نے کہا کہ اگر پیسہ کمایا ہے تو لوٹ کر نہیں کمایا، میں نے کام کرکے کمایا ہے، 8 سال سے سب سے زیادہ ٹیکس ادا کررہا ہوں، پیسہ زندگی کا ایک اہم پہلو ہے اس سے انکار نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

اکشے کمار نے کہا کہ پیسہ کماتا ہوں، ٹیکس دیتا ہوں اور ان پیسوں سے کافی مدد کرتا ہوں، یہ میرا دھرم ہے، باقی چاہے کچھ بھی کہیں مجھے فرق نہیں پڑتا، اگر فیتے کاٹنے سے پیسہ ملتا ہے تو کیا مسئلہ ہی وہ پیسہ دینے کو تیار ہیں۔

اداکار نے کہا کہ جب تک آپ کسی سے چوری نہیں کررہے، جب تک آپ کسی کو لوٹ نہیں رہے، جب تک آپ محنت کررہے ہیں تب تک کوئی مسئلہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ اکشے کمار کی حالیہ ریلیز ارشد وارثی کے ساتھ جولی ایل ایل بی 3 ہے جس میں سیما بسواس، ہما قریشی ودیگر شامل ہیں۔