Live Updates

جموں وکشمیر کو 2حکومتیں چلا رہی ہیں، نائب وزیر اعلیٰ

بدھ 24 ستمبر 2025 12:26

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلی سریندر کمار چوہدری نے کہا ہے کہ علاقے کو دو حکومتیں چلا رہی ہیں ، ایک عوام کی طرف سے منتخب کردہ حکومت ہے جبکہ دوسری مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے مسلط کر رکھی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نائب وزیر اعلیٰ نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی کو حکومت کرنے اور اپنے منشور میں کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے ایک آزاد نہ ماحول کی ضرورت ہے۔

ہمیں آزادنہ اور بلا روک ٹوک کام کرنے دیا جائے اور پھر دیکھیں کہ ہم جموں و کشمیر کو کہاں لے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ سمیت اپنے تمام وعدے پورے کرنے چاہیں۔انہوں نے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کےلئے ایک بھر پور مالیاتی پیکج کا بھی مطالبہ کیا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات