
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ ومحصولات کی ترسیلات زر کے اخراجات کو معقول بنانے کی ہدایت،کمیٹی کی پالیسی فریم ورک پر نظرثانی کی تجویز
بدھ 24 ستمبر 2025 20:02
(جاری ہے)
اس لیے کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ مجوزہ ریگولیٹری اتھارٹی کے سربراہ کی جانب سے ارکان کو بریفنگ دینے کے بعد بل پر مزید غور کیا جائے گا۔ کمیٹی کو پاکستان ریمیٹنسز انیشی ایٹو خاص طور پر ترغیبی سکیموں میں وقتاً فوقتاً ہونے والی تبدیلیوں، شرحوں اور ان کے مالی اثرات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے نشاندہی کی کہ یہ پروگرام بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لیے بنایا گیا تھا مگر اصل بھیجنے والے یا وصول کنندگان کو براہِ راست فائدہ کی بجائے اکثر فوائد بینکوں اور منی ٹرانسفر آپریٹرز کو منتقل ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ترسیلات زر کے اخراجات کو معقول بنایا جائے تاکہ مستفید ہونے والوں کو زیادہ سے زیادہ رقوم پہنچ سکیں۔ کمیٹی نے تجویز دی کہ پالیسی فریم ورک پر نظرثانی کی جائے اور گزشتہ تین سے چار برسوں کے اخراجات اور واپسیوں کی تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔ وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات نے یقین دہانی کرائی کہ معاملے کا سٹیٹ بینک اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ جائزہ لیا جائے گا تاکہ طریقہ کار کو سادہ بنایا جا سکے اور بے ضابطگیوں کو روکا جا سکے۔ چیئرمین ایف بی آر نے 16 جولائی 2025ء کے صدارتی آرڈر پر عملدرآمد نہ ہونے کے حوالے سے کمیٹی کوبریفنگ دی۔کمیٹی کوبتایاگیا کہ معاملہ سندھ ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے جہاں آئینی تشریح اور قانونی تقاضوں پر سوال اٹھائے گئے ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ اٹارنی جنرل کی رائے طلب کی گئی ہے اور کمیٹی کو پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا۔ بحث کے بعد طے ہوا کہ کمیٹی اس معاملے پر دوبارہ غور اس وقت کرے گی جب قانونی پوزیشن واضح ہو جائے گی۔ اجلاس میں سینیٹرز دلاور خان، فیصل واوڈا، عبدالقادر اور احمد خان کے علاوہ وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات، چیئرمین ایف بی آر، سیکریٹری وزارت قانون و انصاف اور متعلقہ محکموں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکی عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ
-
عمران خان نے نومنتخب وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کیلئے خاص ہدایات جاری کردیں
-
پاک فوج کا نوشکی سیکٹر میں افغانستان کو بھرپور جواب، غزنالی پوسٹ پر پاکستانی پرچم لہرا دیا
-
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات آئندہ سال 5 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف ہے،شزا فاطمہ
-
پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا انحصار تعلیم یافتہ اور باصلاحیت نوجوان نسل پر ہے,دانیال چوہدری
-
گورنر کے پی نو منتخب وزیراعلیٰ کی حلف برداری تقریب میں آتے ہوئے گرتے گرتے بچے
-
پاکستان ریلوے کا کلیکشن سسٹم ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ - اسٹیٹ بینک اورکی معاونت سے تاریخی معاہدہ
-
صوبائی وزیر سید ریاض حسین شاہ شیرازی کا پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آغا سراج درانی کے انتقال پر اظہارِ افسوس
-
آغا سراج درانی کی سیاسی سماجی خدمات ناقابل فراموش ہیں، شرجیل انعا م میمن
-
آغا سراج درانی انتقال کرگئے، وزیراعلی سندھ ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے
-
لاہورمیں ڈینگی بخارکے 10 نئے مریضوں کی تصدیق
-
گلوکارہ نصیبولعل کا گانا سننے پر مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.