Live Updates

پیرا فورس عوامی خدمت کی ضامن ہے،مریم نواز

بدھ 24 ستمبر 2025 21:59

پیرا فورس عوامی خدمت کی ضامن ہے،مریم نواز
ٓلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پیرا فورس کا قیام میرا خواب تھا جو آج شرمندہ تعبیر ہو رہا ہے، اور اس کی کارکردگی مثالی ہے۔ وہ پیرا فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کر رہی تھیں۔ وزیراعلیٰ نے پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پیرا فورس عوامی تحفظ، خواتین کی سہولت اور بازاروں سے تجاوزات کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیلابی صورتحال میں پیرا فورس نے مثالی خدمات انجام دیں، جو عوامی فلاح کے جذبے کی عکاس ہیں۔ مریم نواز نے نوجوان اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ رشوت سے انکار کریں اور عوامی خدمت کو اولین ترجیح بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اہلکاروں کی شمولیت سے عوامی اعتماد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔وزیراعلیٰ نے محکمہ سی سی ڈی کی کارکردگی کو بھی سراہا اور کہا کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں جرائم کی شرح صفر ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پنجاب کو ماوں اور بیٹیوں کے لیے محفوظ ترین صوبہ دیکھنا چاہتی ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات