شہریوں کو ہمہ وقت سروس کی فراہمی یقینی بنائی جائے،ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ٹیلی کام آپریٹرز کو ہدایت

بدھ 24 ستمبر 2025 20:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی زیر صدارت اجلاس میں شہریوں کو موبائل نیٹ ورک کے سگنل اور کوریج سے متعلق مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے آپریٹرز  کااجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے شہریوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے اقدامات کی ہدایت کی اور اس بات پر زور دیا کہ شہریوں کو ہمہ وقت سروس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، نمائندہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی، نمائندہ زونگ ٹیلی کام، نمائندہ یو فون، نمائندہ جیز ٹیلی کام و دیگر نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نےیونیورسل سروس فنڈ کے تحت سروس کی بہتری کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے تمام ٹیلی کام آپریٹرز کو جلد از جلد نیٹ ورک ایشوز پر تفصیلات جمع کروانے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے نمائندہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو ایبٹ آباد میں سگنل ایشوز کے حل کے لیے جامع سروے کی ہدایات کی۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نےکارپوریٹ سوشل رسپانسبیلٹی کے تحت تمام ٹیلی کام آپریٹرز کو شہر کی بہتری اور لوگوں کی فلاح و بہبود میں آگے بڑھ کر کردار ادا کرنے پر زور دیا‎۔