سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا 13 بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

بدھ 24 ستمبر 2025 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب آپریشن کے ذریعے 13 بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف نبردآزما سکیورٹی فورسز کے بہادر جوان قوم کے حقیقی ہیرو ہیں،دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کے خاتمے کیلئے فورسز کا غیر متزلزل عزم قابل ستائش ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور ملک دشمن عناصر کو انجام تک پہنچانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی مسلسل کامیابیاں پاکستان کے پرامن مستقبل کی ضمانت ہیں، دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،پوری قوم سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔