بیلاروس بارڈر کمیٹی کے اعلیٰ سطحی وفد کا ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ

بدھ 24 ستمبر 2025 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) بیلا روس کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کوآپریشن . وکٹر کریچینکا کی قیادت میں سٹیٹ بارڈ کمیٹی نے بدھ کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ۔ یہ دورہ آئی او ایم بیلاروس کی جانب سے منعقد کیا گیا، جس کی نمائندگی چیف آف مشن ماہم اورازمحمدوفانے کی، جبکہ اس میں آئی او ایم پاکستان نے بھی تعاون فراہم کیا۔

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے، رفعت مختار راجہ نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران وفد کو ایف آئی اے کے دائرہ کار اور کارکردگی پر جامع بریفنگ دی گئی، جس میں خاص طور پر سرحدی نگرانی کے جدید اقدامات، انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی ہجرت کی روک تھام سے متعلق اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔بیلاروس کے وفد نے ایف آئی اے کی جانب سے انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی ہجرت کے خلاف اقدامات کو سراہا اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ دونوں فریقین نے معلومات کے تبادلے، استعداد کار میں اضافے اور مشترکہ تعاون کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔دورے کے اختتام پر یادگاری تحائف کا تبادلہ بھی کیا گیا۔