بیلجیئم میں پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی سے یورپی یونین کے ایکسٹرنل ایکشن سروس کی ایشیا پیسفک کی منیجنگ ڈائریکٹر کی ملاقات

بدھ 24 ستمبر 2025 21:20

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) بیلجیئم میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی سے یورپی یونین کے ایکسٹرنل ایکشن سروس (ای ای اے ایس ) کی ایشیا پیسفک کی منیجنگ ڈائریکٹر پاؤلا پامپالونی نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

بدھ کو برسلز میں پاکستانی سفارتخانہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان وسیع تعاون کے منظرنامہ کا جائزہ لیا گیا۔ تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید بڑھانے پر گفتگو ہوئی اور مثبت پیشرفت کو اجاگر کیا گیاجس میں دوطرفہ مذاکراتی ڈھانچوں کے تحت آئندہ دورے اور ملاقاتیں شامل ہیں۔