سمندرپار پاکستانی وکشمیر بیرون ملک پاکستان کے سفیر ہیں ،چوہدری محمد خالد

اوورسیز پاکستانیوں اور کشمیریوں نے دنیا بھر میں محنت کرکے اپنا اور اپنے ملک کے لیے نام کمایا

جمعرات 25 ستمبر 2025 13:44

سلاؤ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)ممتاز بزنس مین،ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر ایئر سیال چوہدری محمد خالد نے گذشتہ روز اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کی جانب سے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے اعزاز میں منعقدہ اوورسیز پاکستانیز کنونشن میں شرکت کے لئے آئے ہوئے چوہدری نعیم اختر،راجہ اصغر علی،محمود راہی،چوہدری بلال کے اعزاز میں عشائیہ دیا اس موقع پر سابق میئر سلوگ شفیق چوہدری،معروف بزنس مین اشتیاق چوہدری،ظہور چٹھہ ودیگر بھی موجود تھے اس موقع پر عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد خالد نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی وکشمیر بیرون ملک پاکستان کے سفیر ہیں ان کی پاکستان کے لئے بڑی خدمات ہیں اوورسیز پاکستانیوں اور کشمیریوں نے دنیا بھر میں محنت کرکے اپنا اور اپنے ملک کے لیے نام کمایا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی سیاست سے بالاتر ہو کر ملک کی نیک نامی، ترقی اور معیشت کی بہتری کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہیانہوں نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان کی شاندار کامیابی کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے،اب اوورسیز پاکستانی دنیا بھر میں فخر سے سر اٹھا کر چلتے ہیں مسلح افواج پاکستان ہمارا فخر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان سمندر پار پاکستانیوں اور کشمیریوں کے مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور انہیں مزید سہولیات فراہم کرے حکومت پاکستان اوورسیز پاکستانیز وکشمیری کمیونٹی کے لیے پاکستان میں ان کی مہارت کے مطابق سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرے۔