ٹرمپ کو جنوبی ایشیا میں امن قائم کرنے پر فخر ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

جمعرات 25 ستمبر 2025 16:55

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہاہے کہ ٹرمپ کوجنوبی ایشیا میں امن قائم کرنے پر فخر ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی اردو ترجمان مارگریٹ میکلاڈ نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ صدر ٹرمپ کو امید ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن قائم رہے۔

(جاری ہے)

مارگریٹ میکلاڈ نے کہاکہ ٹرمپ نے ملاقات میں حماس سے تشدد ختم کرنے کی بات کی۔

امریکی محکمہ خارجہ کی اردو ترجمان نے کہاکہ امن، آزادی اقوام متحدہ کے بنیادی چارٹر میں سے ایک ہے، 80سال میں اقوام متحدہ اپنے اصل مقاصد سے دور ہوگئی ہے۔مارگریٹ میکلاوڈ نے کہاکہ امریکا ایسا اقوام متحدہ دیکھنا چاہتا جو زیادہ منظم اورموثر ہو، اقوام متحدہ کا بنیادی مقصد تنازعات روکنا، امن پھیلانا ہے اس کے لیے امریکا کام کرنا چاہتا ہے۔