پونچھ،سڑک حادثے میں 5 بھارتی فوجی زخمی

جمعرات 25 ستمبر 2025 17:10

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں ایک سڑک حادثے میں بھارتی فوج کے 5اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حادثہ ضلع کے علاقے منکوٹ میں پیش آیا ہے۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔